سبھی کا دسہرہ اچھے سے گزرے: پی کے چاملنگ

گنگٹوک، اکتبور،سکم کے سابق وزیراعلی پی کے چاملنگ نے سبھی کو دسہرے کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں خود اپنے کنبے اور پوری ے ایس ڈی ایف (پارٹی) کنبے کی طرف سے سکم کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی خوشحالی، توانائی کی تمنا کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ دسہرہ ان م یں امید کا ایک نیا جذبہ بیدار کریں اور آگے بڑھنے کی طاقت دیں۔ آپ سبھی کا دسہرہ کافی اچھے سے گزرے۔انہوں نے کہا ’’دسہرہ صرف ایک تہوار نہیں ہے، بلکہ ایک ثقافتی تہوار، سماجی تقریب، خاندانی جشن اور خود میں نیا پن لانے کا بھی ایک تہوار ہے۔ اس دفعہ کا دسہرہ ہم سبھی کے لئے کافی خاص ہے کیونک دو سال تک کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ہمیں ایک بار پھر سے ایک دوسرے سے ملنے، آپس میں جشن منانے اور اپنے دل کو ترو تازہ کرنے کا موقع ملا ہے‘‘۔مسٹر چاملنگ نے کہا ’’کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا کے باقی حصوں کی ہی طرح ہندوستان میں بھی کافی مشکل دور گزرا ۔ ہم نے ان دو برسوں میں کافی درد، مشکل حالات اور درد کا سامنا کیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ دسہرے کا یہ تہوار ہمیں کچھ حد تک ہمارے دکھوں کو فراموش کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، کم سے کم کچھ وقت کے لئے ہی سہی۔‘‘

Related Articles