کشمیر میں رک رک کر بارشیں جاری، زرد وارننگ جاری

سری نگر،جولائی۔ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے زرد وارننگ جاری کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو روز تک جاری رہ سکتی ہے جس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔متعلقہ محکمے کے وادی میں زرد وارننگ جاری کی ہے۔دریں اثنا وادی میں بارشوں کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاوادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھاوادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشپور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر وادی میں جمعے کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔بارشوں کی وجہ سے شہر و گام کی سڑکوں میں ہوئے گڑھے پانی سے بھرے ہوئے ہیں جبکہ ان کے کناروں پر کیچڑ جمع ہے جس سے راہگیروں کا چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ پر خطر بھی بن گیا ہے۔

Related Articles