کسانوں کو قدرتی کاشتکاری کرنی چاہیے: شیوراج

مورینا، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کسانوں کو اپنی زمین کے کسی نہ کسی حصے میں قدرتی کھیتی ضرور کرنی چاہیے اور وہ خود پانچ ایکڑ زمین میں ایسی کھیتی کریں گے۔مسٹر چوہان اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج یہاں ‘کرشی میلہ اور نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مسٹر چوہان نے کہا کہ کسانوں کو زمین کے کسی نہ کسی حصے میں قدرتی کھیتی ضرور کرنی چاہیے، یہ بہت فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود 5 ایکڑ اراضی میں قدرتی کاشتکاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک کانفرنس نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے زراعت کو منافع بخش کاروبار بنانے کی پہل ہے، اس کے تحت مشینوں، ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں کی آمدنی کو کیسے دوگنا کیا جائے۔وزیر اعظم مودی کے عزم کے مطابق کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش میں 7.5 لاکھ ہیکٹر سینچائی کی جاتی تھی جو اب 45 لاکھ ہیکٹر میں کھیتی کی جا رہی ہے اور اسے بڑھا کر 65 لاکھ ہیکٹر کرنے کے لیے مزید کام کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت علاقے میں تمام آبپاشی پروجکٹس کو منظوری دے کر کسانوں کے کھیتوں تک پانی پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

Related Articles