کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے ایس پی کمر بستہ:اکھلیش
بہرائچ:اکتوبر۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی لکھیم پور کھیری تشدد میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔مسٹر یادو نے یہاں متوفی کسانوں کے گھر پہنچے اور کنبے کی ڈھارس بندھائی۔ سابق وزیر اعلی نے متاثرہ کنبے کو بھروسہ دلایا کہ ایس پی قدم سے قدم ملا کر انصاف دلانے میں ان کے ساتھ ہے۔ ہم وقت کندھے سے کندھا ملا کر لڑکر جیت دلانے میں ایس پی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اکھلیش نے یوپی پولیس پر طنزکستے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پولیس ملزم کو بلا رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نوٹس چسپاں نہیں کیا جارہا ہے بلکہ گلدشتہ دے کر بلایا جارہا ہے۔ آج سننے کو آرہا ہے لکھیم پور تشدد کا کلیدی ملزم نیپال فرار ہوگیا ہے۔ لوگوں کو سب سے زیادہ بھروسہ حکومت پر تھا کہ حکومت انصاف دے گی لیکن کسی کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ گورکھ پور واقعہ کے ملزم پولیس اہلکار فرار ہیں۔مہوبہ کے آئی پی ایس فرار ہیں۔ تشدد کا ملزم نیپال میں ہے۔ یہ حکومت جمہوری کا گلاگھونٹتے ہوئے جو بھی آوا ز اتھانا چاہ رہا ہے اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔