کسانوں سے نہ ملنے پر پرینکا نے وزیراعظم پر کی تنقید

نئی دہلی/رائے بریلی۔ فروری۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی کہ انہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے رہنے والے کسانوں سے ملاقات نہیں کی۔رائے بریلی کے جگت پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم دنیا بھر میں گئے لیکن ان کی رہائش گاہ سے 10 کلومیٹر دور کسان بیٹھے رہے، لیکن وہ وہاں نہیں جا سکے۔ جب انتخابات میں دو ماہ باقی رہ گئے تب انہیں احساس ہوا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا، اس لیے انہوں نے زرعی قوانین کو واپس لے لیا۔ انہوں نے پوچھا ’’آپ نے 700 کسانوں کو کیوں مرنے دیا؟ ایک سال کیوں انتظار کیا‘‘؟انہوں نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اکھلیش یادو کو گھر سے باہر نکلتے نہیں دیکھا۔ جب الیکشن آیا تو پولرائزیشن کے نام پر ووٹ مانگنے نکل انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اتر پردیش میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ 100 دنوں کے اندر 12 لاکھ سرکاری نوکریوں کی آسامیاں پُر کرے گی۔اتر پردیش کے 16 اضلاع کی کل 59 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

 

Related Articles