کرناٹک کے اسکول میں 69 طلبہ کووڈ-19 سے متاثر

چکمگلور، دسمبر۔کرناٹک کے چکمگلور ضلع کے ایک سرکاری رہائشی اسکول کے 59 طلباء اور 10 تدریسی اور غیر تدریسی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایک اعلیٰ ضلع اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے کسی میں بھی وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ان کو ریاستی حکومت کے نئے اصول کے تحت رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی علاقے کو کلسٹر کے طور پر کورونا وائرس کے تین یا اس سے زیادہ کیسز کی درجہ بندی کی جاسکے۔ اس سے پہلےایک کلسٹر میں کم از کم 10 فعال کورونا معاملوں کو سمجھا جاتا تھا۔چکمگلورو کے ڈپٹی کمشنر کے این رمیش نے بتایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور ایک ایمبولینس کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔دریں اثنا، اسکول جس میں 450 رہائشی طلباء کا اندراج ہے، کو سیل کر دیا گیا ہے اور سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ طلباء اور عملے کو ہاسٹل کے ایک حصے میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔کرناٹک کے جنوبی حصے میں تعلیمی اداروں میں نومبر کے وسط سے وقفے وقفے سے کورونا معاملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وبائی امراض کے پھیلنے کی وجہ سے 19 ماہ کے وقفے کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں ریاست میں اسکول دوبارہ کھولے گئے تھے۔

Related Articles