کرناٹک کانگریسی لیڈر نے مودی کا موازنہ بھسماسور سے کیا

بنگلورو،  دسمبر ۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ راون سے کرنے کے بعد کرناٹک کانگریس لیڈر وی ایس یوگرپا نے ان (مسٹر مودی) کا موازنہ بھسماسور سے کیا۔مسٹر یوگرپا نے جمعہ کو کنڑ میں کہا، "مسٹر مودی جی، آپ کو بھسماسور جیسا سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہئے اور آرٹیکل 21-A کے تحت بچوں کو تعلیم اور اسکالرشپ دینے کی پالیسی کو جاری رکھنا چاہئے، جو تعلیم اور اسکالرشپ کے حق کو بنیادی حق بناتی ہے۔ہندو پرانوں کے مطابق، بھسماسور ایک راکشش تھا جو اپنے ہاتھ سےکسی کے بھی سر چھونے سے وہ جل جاتا تھا۔اس سے پہلے حال ہی میں مسٹر کھرگے نے گجرات اسمبلی انتخابی مہم کے دوران مسٹر مودی کا موازنہ راون سے کیا تھا۔ مسٹر کھرگے نے احمد آباد کے بہرام پورہ علاقے میں ایک میٹنگ میں کہا تھا، ’’ہمیں کارپوریشن انتخابات، پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں ہر جگہ آپ کا چہرہ نظر آتا ہے۔ کیا آپ کے پاس راون کی طرح 100 سر ہیں؟مسٹر کھڑگے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ اے آئی سی سی سربراہ کی غلطی نہیں ہے کیونکہ انہیں رام بھکتوں کی سرزمین میں انہیں راون کہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، "کانگریس میں مقابلہ ہے کہ کون مجھ سے زیادہ گالی دے سکتا ہے۔ میں کھڑگے جی کا احترام کرتا ہوں، وہ جو کہیں گے وہ کہیں گے۔ کانگریس نہیں جانتی کہ یہ رام بھکتوں کا گجرات ہے۔ رام بھکتوں کی اس سرزمین میں کھڑگے جی کو حکم ہوا کہ مجھے 100 سر والا راون کہو اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

Related Articles