کانگریس کی حکومت بننے پر رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں ملے گا: کمل ناتھ

نرسنگھ پور، مارچ ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 500 روپے میں گھریلو گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔مسٹر کمل ناتھ نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے لاڈلی بہنا یوجنا کے نام پر ریاست کی خواتین کو ایک ہزار روپے دیے ہیں کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت بنی تو خواتین کو پندرہ سو روپے دیے جائیں گے۔

Related Articles