کانگریس کو حساس امور پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: نروتم
بھوپال، فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کانگریس پر’حجاب‘ جیسے حساس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ انہیں اس طرح کے موضوعات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ڈاکٹر مشرا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ کانگریس اس طرح کے موضوعات کو زندہ رکھنا چاہتی ہے اور وہ جان بوجھ کر حجاب جیسے حساس معاملے پر سیاست کررہی ہے۔ کانگریس کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا میں وائرل ہوئے ویڈیو سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان کی تمام سے درخواست ہے کہ ایسے حساس موضوع پر سوشل میڈیا پر حدود کی پابندی کریں اور معاشرے کے تمام طبقات اور مفادات کا خیال رکھیں۔وزیر داخلہ نے حجاب پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے بیان پر کہا کہ ان کا بیان خواتین کے وقار اور عزت کے خلاف ہے۔ کانگریس کے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے جاری کئے گئے منشور سے متعلق انہوں نے کہاکہ کانگریس کے منشور سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ جیسے جھوٹے وعدے مدھیہ پردیش میں کئے گئے، ویسے ہی جھوٹے وعدے اب اترپردیش میں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھیلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اترپردیش کے انتخابات میں مسٹر یادو ان کے ساتھیوں کا کبھی قانون اور قانونی انتظامات پر اعتماد نہیں رہا ہے۔ بائک پر تین سواری کی چھوٹے دینے سے متعلق ایس پی کے ساتھی اوم پرکاش راج بھر کا بیان اس بات کا نمونہ ہے۔