کانگریس لیڈروں کی ریلی میں جذبہ کم سیاست زيادہ ہے: جے رام

بھرمور (چمبا) ، اکتوبر ۔ہماچل کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس لیڈروں کی ریلی میں جذبات اور سچائی کم اور سیاست زیادہ ہوتی ہے۔ بھرمور میں بدھ کے روز منڈی پارلیمانی نشست سے بی جے پی امیدوار خوشال ٹھاکر کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسے میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ کانگریس لیڈروں نے بھی کچھ دن پہلے یہاں ایک ریلی نکالی تھی۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جس طرح ان کے لیڈر جلسے میں برتاؤ کر رہے تھے، اس میں سچائی اور جذبات کم اور سیاست زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ویر بھدر سنگھ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں ، ہم انہیں یاد کرتے ہیں۔ میری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ ایشوران کے اہل خانہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔مسٹرٹھاکر نے کہا کہ بھرمور حلقے کو ترقی کی ضرورت ہے۔ ترقی کا کام تب ہی ہو سکتا ہے جب مرکز اور ہماچل میں بی جے پی کی حکومت مضبوط ہو۔ بھرمور جغرافیائی لحاظ سے کافی دشوار گزار علاقہ ہے۔ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی ہے ، یہاں کی ترقی میں بہت زیادہ رفتار آئی ہے۔ بھرمور اسمبلی کے گزشتہ دورے میں 456 کروڑ روپے کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام بیک وقت کئے گئے۔ بھرمور کی ترقی کے لیے آج سے پہلے کسی حکومت نے اتنا پیسہ نہیں دیا

Related Articles