کانگریس صدر بننے کے سوال پر بولے کمل ناتھ، مدھیہ پردیش نہیں چھوڑنا

بھوپال، اگست۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے پارٹی کے صدر کے طور پر اپنا نام آنے کی قیاس آرائی کے درمیان آج واضح کیا کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑیں گے۔مسٹر کمل ناتھ نے صحافیوں سے بات کرنے کے درمیان کہا کہ وہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑیں گے۔ایک شخص، ایک عہدے کے فارمولے پر انھوں نے کہا کہ کئی ایم ایل اے ایسے تھے، جن کے پاس ایک سے زیادہ عہدے تھے۔ انھوں نے استعفی ٰدے دیاہے۔ وہ نئے ضلعی صدر بنائیں گے۔دھار ضلع کا کارم ڈیم ٹوٹنے کے سوال پر انھوں نے الزام لگایا کہ مٹی کا ڈیم بنایا گیا تھا، جو ٹوٹ گیا۔ انھوں نے کہا کہ معاوضہ کب ملے گا، متاثرین کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے بد عنوانی کا ڈیم بنایا تھا، جو ٹوٹ گیا۔

Related Articles