ڈینگو کے کیسوں میں اضافے پر ممتا بنرجی کا ضلع انتظامیہ کو خصوصی ہدایات
کلکتہ .نومبر۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست بھر میں ڈینگو کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمہ وقت تیار رہیں اور گندگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کوڑے اور گندگی کے خلاف لڑنا ہے ۔بجلی کے بل کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "بہت سے لوگوں نے برسوں سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا، وہ بقایا جات میں ہیں، جنہوں نے ادا نہیں کیا ان کی سپلائی بند کردی جائے گی؟ اگر وہ بقایا جات کا 50 فیصد ادا کرتے ہیں تو وہ دوبارہ کنکشن مل جائے گا، حکومت کو نقصان ہو گا اور عوام کو فائدہ ہو گا۔ 75 یونٹ تک کا چارج ہم پہلے سے ہی نہیں لیتے ہیں۔ندیا ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 100 دن کے کام کے لیے پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ وہ گرامین سڑک یوجنا، آواس یوجنا کے لیے پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ میں پنچایت سمیتی سے کہوں گی ان اسکیموں پھر کام کریں جن کےلئے روپے مل رہے ہیں ۔میں نے متعدد مرتبہ مرکزی حکومت سے فنڈ کےلئے اپیل کی ہے مگر انہوں نے ریاست کے عوام کو محروم کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔