چترکوٹ:ٹرین سے کٹ کر تیندوے کی موت

چترکوٹ:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع چترکوٹ کے ٹکریا۔ مجھگوا ریلوے روٹ پر اتوار کو ٹرین سے کٹ کر ایک تیندوے کی موت ہوگئی۔محکمہ جنگلات کی ٹیم نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ریلوے ٹریفک کی پٹرولنگ کر رہے ریلوے کے ملازمین نے محکمہ جنگلات کو تیندوے کی موت کی جانکاری دی تھی۔محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر واقع ویٹرنری سنٹر میں تیندوے کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ تیندوے کی عمر تقریبا 6سال بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ رانی پور ٹائیگر ریزور کے تحت مارکنڈی ریجن علاقے میں پیش آیا۔اس سے قبل بھی کئی بار اس طرح کے حادثات پیش آچکے ہیں اور جنگلاتی جانوروں کی موت ہوچکی ہے۔

 

Related Articles