ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ایئرٹیل اور میٹا میں تعاون
کولکتہ، دسمبر۔ ہندوستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے، ملک کی معروف مواصلاتی کمپنی بھارتی ایرٹیل (ایئرٹیل) اور میٹا پلیٹ فارمس انک (میٹا) نے پیر کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔ملک میں صارفین اور کاروباری اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایئرٹیل اور میٹا مل کر عالمی کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر اور سی پی اے اے ایس پر مبنی جدید ترین ڈیجیٹل سالیوشن میں سرمایہ کاری کریں گے۔ملک کے مواصلاتی ڈھانچے کوفروغ دینے کے لیے،ایئرٹیل ہندوستان میں2 افریقہ پرلس کو توسیع دینے کے لئے میٹا اور ایس ٹی سی کے ساتھ مل کر کرے گا۔ 2 افریقہ پرلس دنیا کا سب سے طویل سب میرین کیبل سسٹم ہے اور اس کے ذریعہ دنیا کے تقریباً تین ارب لوگوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی امید ہے۔ایرٹیل اور میٹا ممبئی میں ایرٹیل کے موجودہ سنٹرز تک کیبل کی توسیع کریں گے۔ 2 افریقہ پرلس ہندوستان کی کیبل کی صلاحیت میں مضبوطی فراہم کریں گے ور عالمی سطح پر کاروباری اداروں اور صارفین کو انتہائی مربوط سالیوشن، اعلیٰ معیار اور آسان تجربات فراہم کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔ایرٹیل فی الحال ہریانہ میں منتخب مقامات پر 4G اور 5G اوپن رین سالیوشن فراہم کرنے کے لیے ٹرائلز کر رہا ہے اور اگلے چند مہینوں میں اسے ملک بھر میں متعدد مقامات پر اسے تجارتی طور پر قائم کرے گا۔