مغوی تاجر کو بازیاب کرانے میں پولس کامیاب

کلکتہ دسمبر۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں پولس نے اغوا کیے گئے تاجر کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ضلع پولس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ پولس نے تاوان کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فونز کے ٹاور لوکیشنز کا سراغ لگا کر اغوا کے 24 گھنٹے سے بھی کم مدت میں سدھارتھا بندوپادھیائے نامی تاجر کو بازیاب کرایا ہے۔پولس کے مطابق تاجر کے اغوا معاملے میںآٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بندوپادھیائے کو جمعرات کی شام نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور ان کے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بندوپادھیائے نے نوکری دلانے کے نام پر کچھ لوگوں سے پیسے لیے تھے۔ لیکن اسے نہ تو نوکری ملی اور نہ ہی پیسے واپس کئے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ملزمان نے رقم واپس لینے کے لیے ہی اغوا کیا ہوگا۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Related Articles