چین کے کووڈ ضوابط میں نرمی سے سینسیکس-نفٹی میں تیزی

ممبئی، دسمبر۔ چین میں سیاحوں کے لیے کووِڈ ضوابط میں نرمی کے بعد عالمی منڈی میں آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی طور پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی لگاتار دوسرے دن تیزی پر رہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کو کہا کہ کووِڈ اومیکرون کے نئے سب ویرئنٹ ایف بی -7 کے اثر میں آرہی کمی کے پیش نظر وہ 8 جنوری سے چین آنے والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرے گا۔ جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹوں میں تیزی آئی، جس کا اثرگھریلواسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.05، جرمنی کا ڈیکس0.54، جاپان کانکئی 0.16 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.98 فیصد چڑھ گیا۔ تاہم ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.44 فیصد کی کمی ہوئی۔اس سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری سے بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 361.01 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد بڑھ کر 60927.43 پوائنٹس اور نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 117.70 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد چھلانگ لگا کر 18132.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کامڈ کیپ 0.78 فیصد مضبوط ہوکر 25185.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.46 فیصد بڑھ کر 28517.04 پوائنٹس پررہا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 3631 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2578 میں خریداری جبکہ 920 میں فروخت ہوئی وہیں 133 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، این ایس ای میں، 40 کمپنیوں میں تیزی جبکہ نو میں گراوٹ رہی وہیں ایک کی قیمت مستحکم رہی۔بی ایس ای پر ایف ایم سی جی میں 0.22 فیصد کمی کو چھوڑ کر، باقی گروپوں میں تیزی درج کی گئی۔ اس دوران میٹلز 4.59، کموڈٹیز 2.34، سی ڈی 0.94، انرجی 0.97، فنانشل سروسز 0.62، انڈسٹریلز 1.38، آئی ٹی 0.90، ٹیلی کام 1.54، یوٹیلٹیز 1.25، آٹو 0.82، بینکنگ 0.59، کیپٹلز گڈس 1.40، کنزیومر ڈیوریبلس 0.70، آئل اینڈ گیس 1.07، پاور1.15، ریئلٹی 1.38، ٹیک 0.77 اور سروسز 1.32 فیصد مضبوط رہے۔

Related Articles