چوطرفہ خریداری سے تین روزکی گراوٹ سے سنبھلا شیئر بازار

ممبئی نومبر۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی اورمقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، رئیلٹی اور ٹیلی کام سمیت تمام گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سےآج شیئربازارگزشتہ تین دنوں کی گراوٹ کے بعد دوبارہ بحال ہوکر ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ بندہوا۔بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 767 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 60 ہزار پوائنٹس کے ساتھ 60686.69 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 229.15 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18 ہزار پوائنٹ کی نفسیاتی سطح سے اوپر 18102.75 پوائنٹس پر آگیا۔ حالانکہ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید نہیں دیکھی گئی۔ اس دوران مڈ کیپ 149.71 پوائنٹس بڑھ کر 26,368.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 73.14 پوائنٹس بڑھ کر 29,232.53 پر رہا۔بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1663 سبز نشان جبکہ 1650 سرخ نشان پررہیں وہیں 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 43 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ سات میں کمی دیکھی گئی۔اس دوران بی ایس ای کے تمام گروپس میں تیزی رہی۔ ٹیک 2.03، آئی ٹی 2.00، انرجی 1.23، فنانس 1.00، ٹیلی کام 1.69، کیپٹل گڈز 1.23، پاور 1.36 اور ریئلٹی گروپ کے شیئرمیں 1.59 فیصد کااضافہ رہا۔ ان کے علاوہ باقی دیگر گروپس میں 0.94 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جرمنی کا ڈیکس 0.14، جاپان کا نکیئی 1.13، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.32 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.18 فیصد چڑھا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی 0.52 فیصد گر گیا۔

Related Articles