چاہتی ہوں کمیلا، ڈچز آف کارنوال، ملکہ برطانیہ

لندن،فروری۔ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کمیلا، ڈچز آف کارنوال، جب شہزادہ چارلس بادشاہ بنیں تو انہیں کوئین کنسورٹ کے نام سے جانا جائے۔ اپنے اقتدار کی70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں، ملکہ نے کہا کہ یہ ان کی ’’مخلصانہ خواہش‘‘ ہے کہ کمیلا کو یہ اعزاز حاصل ہو۔ملکہ پہلی برطانوی بادشاہ ہیں جنہوں نے پلاٹینیم جوبلی منائی، وہ اپنے دن نجی طور پر سینڈرنگھم اسٹیٹ میں گزار رہی ہیں، جون میں قومی تقریبات منعقد ہونے والی ہیں۔ ملکہ کا دور اس وقت شروع ہوا جب وہ 25 سال کی تھیں، ملکہ نے پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ آرچ بشپ نے فلپ کی آخری رسومات میں مثال قائم کرنے پر ملکہ کی تعریف کی۔ 95سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے عہد کے 70سال مکمل ہونے پر شہزادہ چارلس کے ملک کے آئندہ بادشاہ ہونے اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ملکہ برطانیہ بننے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کے ملکہ بننے کے70مکمل ہوگئے یہ برطانیہ میں کسی بھی بادشاہ یا ملکہ رہنے کے عہد کا سب سے طویل عرصہ ہے۔ اس تاریخی موقع کو ملکہ برطانیہ نے اہم اعلان کرکے ہمیشہ کے لیے ایک یادگار دن بنا دیا، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ میرے بعد ملک کے آئندہ بادشاہ اْن کے بیٹے شہزادہ چارلس ہوں گے اور برطانیہ کی نئی ملکہ، شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ہوں گی۔ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے کہا کہ برطانوی عوام شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جب شہزادہ چارلس ملک کے بادشاہ بنیں تو ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنوال یعنی کمیلا پارکر ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں۔ کوئین کنسورٹ کا خطاب بادشاہ کی شریک حیات کے لیے ہوتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کر کے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کردیا ہے۔

 

Related Articles