پی ایم مترمیگا ٹیکسٹائل سے نئی توسیع ملے گی:شیوراج

بھوپال،مارچ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج پی ایم مترمیگا ٹیکسٹائل اسکیم کو منظوری دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دھار ضلع میں بننے والے ٹیکسٹائل پارک سے ریاست میں سرمایہ کاری کو نئی توسیع ملے گی۔مسٹر چوہان نے صحافیوں بات چیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پی ایم متر میگا ٹیکسٹایل اسکیم کو منظوی دے کر اس انڈسٹری کو مضبوطی دی۔ ریاست کے دھار ضلع میں ٹیکسٹائل پارک بنایا جائے گا۔ اس سے چندیری اور مہیشوری کے ورثہ والے ریاست کے کپڑوں کو نئی توسیع ملے گی۔ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ خواتین کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پانچ ایف ویژن سے یہ اسکیم آئی ہے۔ فوم ست فائبر،فائبر سے فیکٹری،فیکٹری سے فیشن اور فیشن سے فارن کا یہ ویژن ملک کی ترقی میں اضافہ کرے گا۔

Related Articles