پیوٹن ایٹمی ہتھیار کے استعمال کی سوچ سے بھی گریز کریں، جرمنی

برلن ،مارچ۔وفاقی جرمن چانسلر اولاف شولس نے ماسکو کی جانب سے یوکرین کی جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے خلاف تنبیہ کرتے ہوئے روسی صدر پوٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسا سوچنے سے بھی پرہیز کریں، دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کو ’قصاب‘ کہنے پر فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ اشتعال انگیز بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں انہو ں نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی جنگ میں کشیدگی میں کمی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جانی چاہیے۔

Related Articles