پہنچ تو میں اسی وقت گیاتھا، بس شکل مختلف تھی:نروتم

کھرگون، مئی۔مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع ہیڈکوارٹرپر فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات کے 47 دن بعد آج کھرگون پہنچے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ پہنچ تو میں اسی وقت گیاتھا، صرف شکل اور قسم مختلف تھی۔وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا نے آج یہاں پولیس کنٹرول روم میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران فسادات کے 47 دن بعد ان کی آمد کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں پہنچ تو اسی وقت گیاتھا، سب نے دیکھاتھا، بس شکل اور قسم مختلف تھی۔مسٹر مشرا نے مزید کہا، اس وقت آنے پرانتظامیہ کی توجہ میری جانب ہوجاتی، اس وقت ہم سب کی توجہ صرف امن و امان پر ہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ آج تفصیلی جائزہ میں فسادات کے پیچھے کون تھا، مجرم کون تھے اور اس کی جڑ میں کیا ہے، تمام چیزیں زیر بحث آئی ہیں اور جلد ہی کھرگون میں ایک بڑی کارروائی دیکھنے کو ملے گی ۔انہوں نے حساس مقامات پر پولیس کی نفری کے حوالے سے کہا کہ حساس مقامات پر اضافی سی سی ٹی وی کیمرے اور پولیس کے کوارٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کھرگون میں بستان ناکہ اور جیتا پور میں دو نئے پولیس اسٹیشنوں کی منظوری کے لیے تجویز بھیجی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کھرگون ضلع میں ایک ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی پوسٹ میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر برواہ ہوگا۔ اس کے علاوہ نیمار زون میں ایک بٹالین بھی فراہم کی جا رہی ہے، کھرگون درمیان میں ہونے کے سبب بٹالین کا مرکز کھرگون ہی رہے گا۔فسادیوں کے گھر گرائے نہ جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپناکام کر رہا ہے اور کوئی بھی قانون کے دائرے سے نہیں بچ سکے گا ۔قبل ازیں، بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے عہدیداروں نے سرکٹ ہاؤس میں وزیر داخلہ سے ملنے سے روکے جانے پرہنگامہ کیا، حالانکہ بعد میں انہیں ملاقات کا موقع دیا گیا۔

Related Articles