پھر ڈرانے لگا ہے کورونا ، دہلی میں 694 زیر علاج معاملے بڑھے

نئی دہلی، اپریل۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے معاملات تیزی سے بڑھنے لگے ہیں اور قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 694 کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ تشویشناک بات ہے بدھ کو ملک میں 15 لاکھ 47 ہزار 288 کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک ایک ارب 87 کروڑ، 07 لاکھ، 08 ہزار 111 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔جمعرات کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2,380 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 49 ہزار 974 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کی وجہ سے 5 لاکھ 22 ہزار 62 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں 1093 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ان کی کل تعداد 13,433 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1231 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 25 لاکھ 14 ہزار 479 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 پر مستحکم ہے۔

Related Articles