پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی، اکتوبر۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار رہنے کے درمیان منگل کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں ۔ اتوار کو اس میں لگاتار پانچویں دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاتھا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سب سے زیادہ مہنگا پٹرول 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 1032 روپے فی لیٹر ہے۔ رانچی میں پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.47 روپے فی لیٹر ہے۔اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف گامزن ہے۔ اس مہینے میں اب تک 26 میں سے 19 دنوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 5.95 روپے اور ڈیزل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سنگاپور میں خام تیل کی تجارت کا آغاز نرمی کے ساتھ ہوا۔ برینٹ کروڈ 83.65 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو اکتوبر 2014 کے بعد سات سال کی بلند ترین سطح ہے، اس کے باوجود 0.06 فیصد گر کر تین سال کی بلند ترین سطح 85.94 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.13 فیصد کم ہے۔ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles