پونچھ لینڈ سلائنڈنگ واقعہ: منوج سنہا کا اظہار افسوس

سری نگر،نومبر۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ماں بیٹی کے فوت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو متاثرہ کنبے کو بھر پور مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔بتادیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بفلیزعلاقے میں جمعے کی علی الصبح ایک مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ماں بیٹی کی موت واقع ہوئی جبکہ ان ہی کے کنبے کے دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پونچھ کے بفلیز میں لینڈ سلائنڈنگ سے انسانی جانوں کے زیاں ہونے پر افسوس ہوا‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’مصیبت کی اس گھڑی میں میرے خیالات پسمانگان کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں‘ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ کنبے کو ضروری امدام فراہم کرے‘۔

Related Articles