پولینڈ کے صدر نے ججوں کا تادیبی نظام ختم کردیا

وارسا،جون ۔ پولینڈ کے صدر نے ججوں کے تادیبی نظام کو ختم کردیا۔پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا نے گزشتہ روز ججوں کے لیے سپریم کورٹ کے ایک متنازع تادیبی طریقہ کار کو ختم کرنے کے قانون پر دستخط کیے جس کے بارے میں یورپی یونین نے کہا تھا کہ اس سے عدالتی آزادی کو نقصان پہنچا ہے۔یورپی کمیشن نے پولینڈ کو مطلع کیاتھا کہ اسے تقریباً 35ارب یورو (37 ارب ڈالر ) کے بلاک شدہ پوسٹ کووڈ ریکوری فنڈز حاصل کرنے کیلئے دیگر چیزوں کے علاوہ تادیبی چیمبر کو ختم کرنا ہوگا۔صدر کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ دوڈا نے سپریم کورٹ کی قانون سازی میں ترمیم کے لیے بل پر دستخط کیے ہیں۔ پولینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، جس پر حکمران قدامت پسندوں کا کنٹرول ہے، نے گزشتہ ہفتے تادیبی چیمبر کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

 

Related Articles