پوزیٹیو امپیکٹ ریٹنگ میں ایکس ایل آر آئی جمشید پور ٹاپ بزنس اسکول بنا
رانچی، جون۔ اس بار ایکس ایل آر آئی جمشید پور کو بین الاقوامی سطح پر بزنس اسکولوں کی پوزیٹیو امپیکٹ ریٹنگ میں "پایونیئرنگ اسکولز” کے زمرے میں بہترین بزنس اسکول کا خطاب دیا گیا ہے۔ ایکس ایل آر آئی کے علاوہ تین دیگر بزنس اسکول بھی اعلیٰ ترین سطح 5 حاصل کرنے والےبی-اسکولوں میں شامل ہیں۔ پوزیٹیو امپیکٹ ریٹنگ 2022 کی رپورٹ جس کا عنوان "کرائسس کے وقت میں بزنس اسکولوں کا کردار” 3 جون 2022 کو یو این پی آر ایم ای گلوبل فورم میں لانچ کی گئی تھی۔ اس میں 21 ممالک کے کل ملاکر 45 بزنس اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔ پوزیٹیو امپیکٹ ریٹنگ ایسوسی ایشن کے پروفیسر تھامس ڈِلِک اور اوئکوس انٹرنیشنل کی صدر سوفی چارروئس نے یہ اعلان کیا۔خیال رہے کہ ایکس ایل آر آئی نے مسلسل تیسرے سال مثبت امپیکٹ ریٹنگ میں حصہ لیا۔ ایکس ایل آر آئی کو پوزیٹیو امپیکٹ ریٹنگ کے دو پچھلے ایڈیشنز میں ٹاپ گلوبل بزنس سکولز کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔ اوائیکوس انٹرنیشنل کی صدر اور پی آئی آر سپروائزری بورڈ کی رکن سوفی چارروئس نے کہا کہ ہمیں طلباء کو ایسی صلاحیتوں کے ساتھ تیار کرنے کی ضرورت ہے جو انہیں کاروبار، معاشرے اور دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے بااختیار بنائیں۔ معاشیات کو سماجی یا ماحولیاتی قدر کی تخلیق سے الگ کرنا اب قابل قبول نہیں ہے۔پی آئی آر سروے کے مطابق طلباء اب اس بارے میں بہت واضح ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں کہ ان کا اسکول کیا کرنا شروع کرے اور وہ کیا کرنا بند کرنا چاہتے ہیں۔ کورسز، پروگرامز اور کلاس رومز کی ایک وسیع رینج میں پائیداری اور ذمہ داری کی تعلیم دینا، نصاب، آپریشنز اور ثقافت میں ایک پائیدار رہنما کے طور پر مستقبل کے کیریئر کے لیے عملی مہارتیں فراہم کرنا، 21ویں صدی کے چیلنجوں سے متعلقہ کاروبار اور معاشیات کے نئے اصول اور ماڈل شامل کرنے کے لیے نصاب کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں ان کا اسکول اس کی پیروی کرے۔ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کے اسکول کیمپس میں سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال بند کردیں۔درجہ بندی کے سروے نے طلباء سے سات متعلقہ اثرات کی جہتوں میں 20 سوالات پوچھے۔ جن میں اسکول گورننس اور ثقافت سمیت، مطالعہ کے پروگرام، سیکھنے کے طریقے اور طالب علم کی مدد؛ ایک رول ماڈل اور اس کی عوامی جڑاو کے طورپر ادارہ سمیت دیگر نکات پر معلومات حاصل کی گئی تھی۔ طلباء کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات پر مبنی بزنس اسکول کے جامع پی آئی آر اسکور کا استعمال اسکولوں کی پانچ سطحوں پر درجہ بندی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جس میں ایکس ایل آر آئی نے پی آئی آر کی اعلیٰ ترین سطح کو بطور "پایوئنیرنگ اسکول” حاصل کیا ہے۔ اس درجہ بندی میں بزنس اسکولوں کو مختلف معیاروں پر جانچا گیا، بنیادی طور پر کاروباری اسکولوں میں سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے لیے کیا کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پچھلے سال مئی میں سوئٹزرلینڈ کے لیوسرن-برگن اسٹاک میں ورلڈ اکنامک فورم میں پوزیٹیو امپیکٹ ریٹنگ 2021 کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں دنیا کے 21 ممالک کے 46 بی اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔ جس میں ہندوستان کے تین بزنس اسکولوں نے لیول 5 میں ٹاپ پر جگہ بنائی تھی۔ جس میں ایکس ایل آر آئی جمشید پور بھی تھا۔اس سے پہلے ایکس ایل آر آئی کو لیول 3 میں جگہ ملی تھی۔