پرینکا دلت خاندان سے ملنے پہنچیں گی پریاگ راج

لکھنؤ، نومبر۔لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ)کے محاذ پر اتر پردیش کی یوگی حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہ چھوڑنے والے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ، دلت خاندان سے ملاقات کریں گی جن کے چار افراد کا جمعہ کی شام پریاگ راج میں قتل کر دیا گیا تھا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محترمہ واڈرا دوپہر 3 بجے دہلی سے پریاگ راج پہنچیں گی جہاں وہ متاثرین کے کنبہ کے اراکین سے ملنے کے لیے پھاپھامئو جائیں گی جن کے خاندان کے چار افراد کو بدھ کی رات قتل کر دیا گیا تھا۔پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور دیگر عہدیدار سڑک کے ذریعے پریاگ راج جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کے دور میں یوپی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تباہ ہوگئی ہے اور دلت مظالم کے واقعات اپنے عروج پر ہیں۔ پاسی ذات کے لوگوں کو جاگیردار غنڈوں نے قتل کیا۔ اس دلت خاندان پر ماضی میں بھی دبنگوں نے حملہ کیا تھا لیکن یوگی کی بدعنوان پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی جس کی وجہ سے ظالموں کے حوصلے مزید بلند ہوئے نتیجتاً انہوں نے یہ گھناؤنا فعل انجام دیا۔

Related Articles