پروسٹیٹ کینسر کے ہزاروں مریضوں کیلئے موثر اور گراں قدر ڈرگ کے استعمال کی سفارش

لندن،ستمبر۔ہیلتھ واچ ڈرگ کی منظوری کے بعد پروسٹیٹ کینسر کے ہزاروں مریض موثر اور گراں قدر ڈرگ کے اہل ہوں گے۔ انگلینڈ میں ہارمون سینسیٹیو یا، ہارمون ری لیپسڈ پروسٹیٹ کینسر کے تقریباً 8000 مریض اب ایپلوٹامائیڈ کے ذریعے علاج کے اہل ہوں گے۔ یہ سفارش اس ڈرگ کے لئے ڈسکائونٹ پر رضامندی کے بعد کی گئی ہے، اس ڈرگ کو ارلیڈا (Erleada) بھی کہا جاتا ہے جو فارماسیوٹیکل جائنٹ جینسن تیار کرتی ہے اور یہ این ایچ ایس کے لئے دستیاب ہوگی۔ 112 ٹیبلٹس کے پیکٹ کی قیمت 2735 پونڈ ہے لیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (این آئی سی ای) کا کہنا ہے اس دوا کے لئے کانفیڈنشل ڈسکائونٹ پر رضامندی ہوئی ہے۔ ایپلوٹامائیڈ پروسٹیٹ کینسر سیلز پر ٹیسٹوسیٹرون اثرات کو بلاک کرنے کا کام کرتی ہے۔ این آئی سی ای نے ہارمون ری لیپسڈ پروسٹیٹ کینسر کے زیادہ پھیلائو کے خطرات والے مریضوں کے لئے اس دوا کے استعمال کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا ہارمون سینسیٹیو میسٹاسٹیٹک پروسٹیٹ کینسر کے لئے بھی استعمال کی جائے گی۔ این آئی سی ای کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر آف دی سینٹر فار ہیلتھ ٹیکنالوجی ایوالوشن مینڈرک بوائیسن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ ڈرافٹ گائیڈنس میں کمیٹی نے شواہد میں جن غیر یقینی حالات کی نشاندہی کی تھی۔ فارماسیوٹیکل جائنٹ کمپنی جینسن اسے حل کرنے کے لئے ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم پروسٹیٹ کینسر کی ان اقسام کے موثر گراں قدر اور اضافی ٹریٹمنٹ آپشن کے طور پر اب اپنے فائنل ڈرافٹ گائیڈنس میں ایپلوٹامائیڈ کے استعمال کی سفارش کرتے ہیں۔

Related Articles