کووڈ ویکسینیشن مہم میں 193.57 کروڑ ٹیکے لگے

نئی دہلی، جون۔قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 193.57 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار 807 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2745 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں (مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریض) کی تعداد 18 ہزار 386 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.60 فیصد تک ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2236 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 17 ہزار 810 افراد کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 55 ہزار 314 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 8 لاکھ 96 ہزار 606 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles