پاکستان دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی

اسلام آباد، اپریل۔ پاکستان کے کبل شہر کے پولیس اسٹیشن میں پیر کو ہونے والے دو دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 اور زخمیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے دھماکے میں 12 افراد کے ہلاک اور 40 دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔ ریڈیو پاکستان نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے ایک کو علاج کے لیے ریاستی دارالحکومت پشاور لے جایا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق پیر کی شام کبل پولیس ا سٹیشن دو دھماکوں سے لرز اٹھا جس سے عمارت منہدم ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے گولہ بارود اور مارٹر کے ذخیرہ میں ہوئے۔ دھماکے کے اسباب کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Related Articles