پارٹی میں گروہ بندی برداشت نہیں کی جائے گی:ممتا بنرجی
کلکتہ ،نومبر۔ کرشنا نگر گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں پنچایات انتخابات سے قبل پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے پیغام دیا ہے کہ پارٹی میں گروپ بازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور مل کر پنچایت انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔ندیا ضلع میں ترنمول کانگریس میں اختلافات کافی عرصے سے ہیں۔ پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں سے واضح الفاظ میں ندیا میں تنظیم کو اچھی طرح سے چلنا چاہیے۔ ہمیں ممبران اسمبلی سے امید ہے کہ جھگڑا نہیں کریں گے۔ جو بھی ایسا کرے گا اس کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انا رکھنے والوں کو گھر میں رہنا چاہیے۔ یہ دیکھنے کی ضرورت نہیں کہ کلکتہ سے کس کا رابطہ ہے۔ ترنمول کانگریس کیلئے ندیا ضلع کافی اہم ہے۔اس کی ایک لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کامیاب ہوچکی ہے۔۔پالشی پارہ سے ممبر اسمبلی مانک بھٹاچاریہ اساتذہ تقرری معاملے میں گرفتار ہے۔ تہاٹ سے ممبر اسمبلی تاپس ساہا سے اس معاملے میں ہی متعدد مرتبہ پوچھ گچھ کی جاچکی ہے دوسری طرف ممبرا سمبلی بملیندو سنہا رائے کا چند روز قبل انتقال ہو گیا ہے۔ پارتھا چٹرجی اس وقت جیل میں ہیں،وہ اس ضلع کے نگراں تھے۔اس لئے یہاں سی پی آئی ایم اور بی جے پی بہت ہی زیادہ سرگرم ہے۔