وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش پریوم ہوم گارڈ 2022 کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

ریاست میں ہوم گارڈ کا محکمہ ملک میں بہترین معیار پر کام کر رہا ہے: وزیر اعلیٰ

لکھنو:دسمبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر یوم ہوم گارڈ -2022 کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے ہوم گارڈ اور جیل (آزاد چارج) جناب دھرم ویر پرجاپتی اور محکمہ کے سینئر افسران نے وزیر اعلیٰ کاگل پوشی کرکے استقبال کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کو محکمہ ہوم گارڈ کی پیش رفت کے بارے میں باور کیا۔یوم ہوم گارڈ کے موقع پر ریاست کے سبھی ہوم گارڈ، رضاکاروں اور افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر سال 06 دسمبر کو ہوم گارڈکا یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔ ہوم گارڈکے اس ادارے کو 06 دسمبر 1962 کو تشکیل دیاگیاتھا۔ 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ ادارہ اپنی ڈائمنڈ جوبلی جوش و خروش سے منا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کا محکمہ ہوم گارڈملک میں بہترین معیارپر کام کر رہا ہے۔ ریاستی حکومت ہوم گارڈ اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست میں تقریباً 82 ہزار ہوم گارڈ اہلکار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈ اہلکار اپنی باقاعدہ ڈیوٹی کے ساتھ سماجی کاموں، گنگا کی صفائی، امرت سروور سے متعلق کام اور درخت لگانے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔اس موقع پروزیر مملکت برائے ہوم گارڈ اور جیل(آزاد چارج) جناب دھرم ویر پرجاپتی نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ہوم گارڈ کے جوانوں نے انتخابات کے دوران نہ صرف ریاست بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی مؤثر طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اتر پردیش کے ہوم گارڈ جوانوں نے ہماچل پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش اور دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں انتخابات کو مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم گارڈجناب انل کمار، کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز یوپی جناب وجے کمار موریہ، ڈپٹی کمانڈنٹ جنرل جناب وویک کمار سنگھ، انسپکٹر جنرل جناب دھرم ویر، ڈائرکٹر انفارمیشن جناب ششرسمیت محکمہ ہوم گارڈ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Related Articles