ٹیچر بھرتی گھوٹالہ: پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے معزول صدر سے اہم خانہ سمیت تمام جائداد کی تفصیل کلکتہ ہائی کورٹ نے طلب کی

کلکتہ جون۔کلکتہ ہائی کورٹ نے پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے معزول صدر مانک بھٹا چاریہ کو اہلیہ، بیٹے، بہو اور بیٹی کی جائداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی 5جولائی تک ہدایت دی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر آج مانک بھٹا چاریہ عدالت میں پیش ہوئے۔پالشی پارہ سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانک بھٹا چاریہ منگل کی سہ پہر ہائی کورٹ میں حاضر ہوئے۔ دوپہر 2.30 بجے سماعت کے آغاز پر جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ان سے کہاکہ میں آپ کو اس لیے نہیں طلب کیا ہوں کہ کہ آپ قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں چوں کہ آپ بورڈ کے صدر تھے اس لئے آپ کو یہاں طلب کیا گیا ہے۔’مانک کو کل 28 سوالات کا سامنا کرنا پڑا جن میں پیشہ ورانہ اہلیت اور اثاثے شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے مانک کے خاندان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق تمام معلومات 5 جولائی تک حلف نامہ کی صورت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مانک کی بیوی، بیٹے اور ساس کو بھی بتانا ہوگا کہ وہ کتنی جائیداد کے مالک ہیں۔ اتنا ہی نہیں ہائی کورٹ نے یہ بھی تفصیل سے بتانے کی ہدایت کی ہے کہ شادی سے پہلے مانک کی بیٹی کے نام کتنی جائیداد تھی۔ مانک بھٹاچاریہ نے کلکتہ ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ کی ہدایت کو ڈویژن بنچ میں چیلنج کیاتھا۔ انہوں نے کیس کی ہنگامی سماعت کی درخواست کی ہے۔ لیکن درخواست کو مسترد کر دیا گیا اور جسٹس سبرتوتعلقدار کے ڈویژن بنچ میں مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس سبرت تعلقدار کی ڈویژن بنچ میں ہوگی۔ تاہم مانک بھٹاچاریہ کو آج دوپہر 2 بجے کی موجودگی میں کوئی تحفظ نہیں ملا۔ اس کی وجہ سے انہیں پیش ہونا پڑا۔جج نے ممبراسمبلی مانک بھٹاچاریہ سے کئی اہم سوالات پوچھے۔بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے صدر مانک بھٹاچاریہ پرائمری اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کے معاملے میں ملزم ہیں۔ انہیں پہلے سی بی آئی کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سی بی آئی کے افسران بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے دفتر گئے اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے انہیں بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔

 

Related Articles