ٹیچربھرتی گھوٹالے میں سی بی آئی کا سامنا کرنے والے ریاستی وزیر مملکت پریش ادھیکاری کا اپنے حلقے میں والہانہ استقبال

کلکتہ،مئی۔ اپنی بیٹی کو غیر قانونی طریقے سے ٹیچر کی نوکری دلانے کے الزام میں سی بی آئی کے سامنے لگاتار تین دن تک پیش ہونے والے وزیر مملکت برائے تعلیم پریش ادھیکاری کا آج کلکتہ سے میگھالی گنج پہنچنے پر ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے پورے علاقے کا دورہ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی وہ سی بی آئی کا سامنا کرنے کی وجہ سے پریشان نہیں ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاستی وزیر مملکت کی نوکری ختم کردی ہے اور عدالت نے دو قسطوں میں تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔تاہم میگھالی گنج میں حالات ترنمول کانگریس کےلئے زیادہ خراب نہیں ہے۔ریاستی وزیر کی آمد سے قبل ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ریاستی وزیر پہلے مندر میں جاکر پوجا کی اس کے بعد پارٹی کارکنان نے انہیں بائیک جلوس میں پارٹی دفتر لے کر گئے ۔تاہم پارٹی کا ایک گروپ اس پورے معاملے میں ہچکچاہٹ اور الجھن کا شکا ر ہے۔پریش ادھیکاری نے گرچہ یہ پیغام دیا کہ ان پورے حالات میں وہ پریشان نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فکر لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے کی طرح پھر سے ہر جگہ جاؤں گا۔ تاہم ضلع قیادت ابھی تک پریش کو لے کر کچھ تذبذب کا شکار ہے۔ سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے بعد بہت سے لوگ بدعنوانی کو لے کر بات چیت کررہے ہیں ۔

Related Articles