ٹوری پارٹی صلاحیتوں کا استعمال کرنے والے ہر ایک کی حمایت کرتی ہے، جانسن

لندن ،مارچ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بلیک پول میں کنزرویٹو (ٹوری) پارٹی سپرنگ فورم میں مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کی مشہور آئی ہیو اے ڈریم تقریر کا غیر معمولی ورڑن پیش کیا۔ ونٹر گارڈنز میں اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں بات کی، جس سے وہ ہفتے کی صبح باہر رننگ کرتے ہوئے ملے تھے، جو ساحل پر لگورمز تلاش کررہا تھا تاکہ اسے کچھ بریم پکڑنے میں مدد مل سکے۔ مسٹر جانسن نے کانفرنس میں کہا کہ کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ جان لیں کہ کنزرویٹو پارٹی ہر اس شخص کی پشت پناہی کرتی ہے جو صبح جلدی اٹھتا اور اپنے وقت صلاحیتوں اور توانائی کا استعمال کرتا ہے اور اس کے بدلے میں بڑے منافع کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو بریم پکڑنے کیلئے لگورمز استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے دوستوں اور میرے پاس ایک بریم ہے جیسا کہ وہ کہتے ہیں۔ مسٹر جانسن نے سامعین کو قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیا اور کہا کہ میرے پاس ایک بریم ہے، میرے پاس ون نیشن کنورٹ ازم کے وڑن کی بریم ہے، جو اس کیپٹل ازم کی سپرٹ کو اپنانی ہے اور ہمارے شاندار فری مارکیٹ سسٹم کو استعمال کرتی ہے اور یہ یقینی بناتی ہے کہ ہمارے چانسلر (رشی سوناک) کے پاس ہمارے شاندار این ایچ ایس سسٹم کو مزید 50000 نرسز اور مزید ہزاروں ڈاکٹرز، جن کی خدمات ہم حاصل کر رہے ہیں، کو ادائیگی کیلئے مزید ریونیوز موجود ہیں۔ مارتھن لوتھر کنگ امریکن سول رائٹس ایکٹوسٹ تھے، جن کو 1968ء میں میمفس میں فتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے 1963 میں واشنگٹن ڈی سی میں اپنی مشہور آئی ہیو اے ڈریم تقریر کی تھی۔ انہوں نے لنکن میموریل کے قدموں میں 250000سے زائد افراد کیجابس اور آزادی کیلئے مارچ کرنے والے ہجوم سیخطاب کیا تھا۔ مسٹر کنگ نے امریکہ میں سول اور اکنامک رائٹس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریسزم اور ریسیکل سیگریگیشن کے خاتمے پرزور دیا تھا۔ انہوں نے 1963ء میں ہجوم سے کہا کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک دن یہ قوم اٹھے گی اور اپنے عقیدے کے حقیقی معنی کو زندہ کرے گی۔ ہم ان سچائیوں کے خود شاہد ہوں گے کہ تمام انسانوں کو مساوی تخلیق کیا گیا ہے۔

Related Articles