ٹریفک نظام کے خلاف ورزی کے پاداش میں 230افراد کاچالان

لکھنؤ:ستمبر,اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹریفک پولیس نے وصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے 230افراد کو جمعرات کو ای چالان کیا۔پولیس ترجمان نے آج شام یہاں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سوار، غیر نمبر گاڑی، اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی۔اس دوران ٹیموں نے دوپہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 75،تین سواری بٹھانے والے 08،مخالف سمت میں چلنے والے 21اور نوپارکنگ میں 23افراد کا چالان کیا۔چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 34افراد کا چالان کیا گیا اس کے علاوہ دیگر معاملوں میں 15سے زیادہ لوگوں کا چالان کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر تین لاکھ 86ہزار روپئے وصول کئے۔

Related Articles