آخرکار اتر پردیش میں مافیا راج ختم ہوا: یوگی

میرٹھ، مئی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ آخر کار ریاست میں مافیا راج ختم ہو گیا ہے اور اب ترقی کی بات ہوتی ہے۔جم خانہ میدان میں بی جے پی کے میئر امیدوار کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے ریاست میں مافیا راج تھا، ساتھ ہی حالات ایسے رہتے تھے کہ مختلف مقامات پر کرفیو لگتاتھا۔وزیراعلیٰ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور آر ایل ڈی نے سوتی گنج کی کالکھ سے میرٹھ کو بدنامی کے دہانے پر پہنچا دیاتھا، لیکن ان کی حکومت نے اس بدنامی کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، آر ایل ڈی موقع پرست، انارکیسٹ، انارکی کی جڑ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ریاست سے مافیا راج ختم ہو چکا ہے اور جب سے وہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں، کہیں بھی کرفیو نہیں لگایا گیا اور قانون کی حکمرانی قائم وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت تمام سرکاری اسکیموں کو بغیر کسی تفریق کے نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسی کو بھی اس کے حق سے محروم نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہر شعبے میں چاہے سڑکیں ہوں یا کچھ اور ہر جگہ ترقی ہو رہی ہے۔اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے بی جے پی کے امیدوار ہریکانت اہلووالیا کی جیت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ووٹ ایک انقلاب کو جنم دے گا جو قوم پرستی، ترقی اور گڈ گورننس کا انقلاب ہوگا۔ باڈی الیکشن میں بی جے پی پوری ریاست میں ہر جگہ جیتےگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی بی جے پی کو کافی فائدہ ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہیلی کاپٹر سے یہاں پولیس لائن پہنچے اور پھر کار سے جم خانہ گراؤنڈ پہنچ کرجلسہ عام سے خطاب کیا۔ بعد ازاں وہ بلند شہر روانہ ہو گئے۔

Related Articles