وینکیا نےکی ’ایک ملک ایک الیکشن‘ کی وکالت

نئی دہلی، جنوری ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ’ایک ملک ایک الیکشن‘ کی وکالت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک ملک کے طور پر، وفاقی ڈھانچے کے تینوں سطحوں کے لیے ایک ساتھ الیکشن کروانے کے لیے عام اتفاق رائے پر پہنچنا چاہیے۔ مسٹر نائیڈو نے منگل کےروز یہاں 12ویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونے سےعوام کی ہمہ جہت ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہتر حکمرانی کی جانب بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو نیشنل ووٹر ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’ ہمارے ملک کی انتخابی تاریخ میں گذشتہ 70 سالوں سے بہترین کارکردگی کے لیے الیکشن کمیشن کی مسلسل کوششوں نے اس ادارے کو ایک قابل اعتماد، جوابدہ اوردور بیں ادارہ بنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پر جمہوریت کا ہر رائے دہندہ فخر کر سکتا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے آزادی کے 75 ویں سال میں ہم سبھی ایک عزم کریں اور اگلے عام انتخابات میں ووٹنگ فیصد کو کم از کم 75 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھیں۔

 

Related Articles