وندے بھارت ایکسپریس پر حملہ بہار میں ہوا تھا

بی جے پی بنگال کو بدنام کررہی ہے: ممتا بنرجی

کلکتہ ،جنوری۔ وندے بھارت ایکسپریس پر حملہ بہار میں ہونے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نےبی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال کو بدنام کرنے کےلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرین پر حملہ بنگال میں نہیں ہوا بلکہ بہار میں ہوا مگر بی جے پی لیڈروں نے بنگال کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بہار کے لوگ ناراض ہیں ، بہار سے کئی ٹرینیں ختم کردی گئی ہیں ۔انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وندے بھارت میں نیا کچھ بھی نہیں ہے پرانی ٹرین کو رنگ دیا گیا ہے صرف انجن الگ سے لگایا گیا ہےوزیراعلیٰ نے کہا کہ یہاں سے کئی پرانی ٹرینیں ہٹا دی گئی ہیں، میں اپنے دور میں سال میں 100 نئی ٹرینیں دی تھی اور ان 11 سالوں میں ایک بھی نئی ٹرین نہیں دی گئی، ان کا کام بنگال کا نام بدنام کرناہے، بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش میں وہ لگے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا، ’’100 دن کا کام کب سے بند ہے؟ لیکن ہم نے 2500 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے لیبر ڈے منایا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔اب جو فوٹیج سامنے آیا ہے اس کے مطابق حملہ کے وقت ٹرین بہار کے علاقے میں تھی۔

Related Articles