وزیر اعلیٰ اسمبلی میں اعلان کردہ اسکیموں کو نافذ کرنے میں ناکام : نارائن سوامی

پدوچیری ، اکتوبر۔سابق وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی حالیہ اسمبلی میں اعلان کردہ کسی بھی اسکیم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پیر کی رات میڈیا کو بھیجے گئے ایک ویڈیو کلپ میں مسٹر نارائن سامی نے تمام کپڑا مل ، پیپسیکو ، پی اے سی آئی سی کے احیاء کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے اعلان کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان پر عمل درآمد کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے کے بعد ہی ان کا اعلان کیا جانا چاہیے تھا۔پدوچیری مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور زیر انتظام علاقے کو مرکزی حکومت کی جانب سے زیر التواء فنڈز جاری نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا،’اسی کے ساتھ عہدیدار بھی تعاون نہیں کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے انتظامیہ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے‘۔سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے اسکیموں کو زیر التوا نہیں رکھنا چاہیے اور بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے قبل اعلان کردہ اسکیموں کو نافذ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمشنر رائے پی تھامس کی جانب سے ایم سی سی کو واپس لینے میں ہچکچاہٹ کے باوجود مدراس ہائی کورٹ نے انتخابات کو ملتوی کیا اور تمام اراکین اسمبلی کا اس بابت انھیں میمورنڈم سونپنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انتخابات کرانے میں ناتجربہ کار ہیں۔مسٹر نارائن سامی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ڈینگو بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

Related Articles