وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی پر سیاست کی جا رہی ہے: کجریوال
پنجی، جنوری۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی کی مبینہ خلاف ورزی پر سیاست کی جا رہی ہے۔مسٹر کجریوال نے کہا’’اس معاملے پر جس طرح کی سیاست کی جارہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ وزیراعظم کی حفاظت ضروری ہے تو عام آدمی کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ لیکن سیاست دونوں طرف (بی جے پی اور کانگریس)سے ہو رہی ہے۔خیال رہے وزیر اعظم نریندر مودی 5 جنوری کو پنجاب کے فیروز پور میں ہونے والی ریلی میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ مظاہرین کی طرف سے سڑک بلاک کرنے کی وجہ سے ان کا قافلہ تقریباً 20 منٹ تک ایک فلائی اوور میں پھنس گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی سابق جج اندو ملہوترا کو سیکورٹی کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔