وزیر اعظم نے بہار دیوس کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، مارچ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار دیوس کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بہار اپنی شاندارتاریخ اور سرگرم ثقافت کے لئے مشہور ہے۔ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے والے بہار کے لوگوں نے اپنی محنت اور عزم سے ایک خاص پہچان بنائی ہے۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:’’بہار دیوس پر ریاست کے اپنے تمام بھائی بہنوں کو بہت بہت مبارکباد ! اپنی شاندار تاریخ اور سرگرم ثقافت کے لئے مشہور بہار کے لوگ ملک کی ترقی کے لئے ہر شعبے میں غیر معمولی تعاون ادا کررہے ہیں۔ اپنی لگن اور سخت محنت سے انہوں نے اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہے‘‘۔