وزیراعلی کا اعلان پتھر کی لکیر: وج
چنڈی گڑھ، دسمبر۔ ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے کہا ہے کہ وزیراعلی کا اعلان حکومت کے لئے پتھر کی لکیر ہوتا ہے کیونکہ اس اعلان کو ریکارڈ کر کے کمپیوٹرائزڈ کیا جاتا ہے اور اس کی پوری نگرانی کی جاتی ہے۔مسٹر وج آج یہاں اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسندھ کے اسپتال میں 78 منظور شدہ آسامیاں ہیں جن میں سے 43 عہدوں پر ملازمین افسران کام کر رہے ہیں اور 35 آسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سے متعلق بھرتیوں کے نتائج آتے ہی یہ آسامیاں فوری طور پر پر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اسندھ میں تعینات ڈاکٹر چہل کو آج فوری طور پر ریلیو کر دیا جائے گا۔ شہری لوکل باڈیز کے وزیر انل وج نے کہا کہ فرید آباد-89 اسمبلی حلقہ میں میونسپل کارپوریشن کے 10 نمبر بوسٹر میں 27 افراد اور 9 نمبر ڈسپوزل میں 17 افراد رہائش پذیر ہیں۔ میونسپل کارپوریشن فرید آباد نے 10 نمبر ملازمین (6 نمبر بوسٹر اور 4 نمبر ڈسپوزل) کو ان بوسٹرز اور ڈسپوزل میں رہنے کی اجازت دی ہے۔مسٹر وج نے بتایاکہ بوسٹر اسٹیشن (بوسٹروں کی تیاری پانی کے اسٹور کرنے اور معقول دباؤ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دوری سے گھروں تک پہنچنے کے لئے کیا جاتاہے ۔ ڈسپوزل سیوریج نظام / برساتی پانی کی نکاسی کے نظام میں قائم ڈھانچے ہیں جو سیوریج/بارش کے پانی کو اٹھاتے ہیں اور اسے قریبی ایس ٹی پی /نالے میں خارج کرتے ہیں۔اس وقت فرید آباد میونسپل کارپوریشن کے فرید آباد-89 اسمبلی حلقہ میں 10 بوسٹر اور 9 ڈسپوزل موجود ہیں۔ ان بوسٹرز اور ڈسپوزل میں کل 44 ملازمین/ ٹھیکیدار کے ملازمین مقیم ہیں۔ 26 نومبر 2021 کو کمشنر، میونسپل کارپوریشن، فرید آباد کی جانب سےایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر نے ایم سی ایف اراضی (ٹیوب ویل بوسٹر، ڈسپوزل وغیرہ) پر غیر قانونی قابضین کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اس کے مطابق تمام افسران/فیلڈ اسٹاف نے غیر قانونی قابضین کی فہرست فراہم کر ائی ہے جس پر ایم سی ایف کی جانب سے مذکورہ غیر قانونی قابضین کو ہٹانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔