وزیراعظم نے ویسٹ منسٹر سٹیشن پر پوپیز فروخت کر کے کمیوٹرز کو حیران کر دیا

لندن ،نومبر۔ وزیراعظم رشی سوناک نے سینٹرل لندن کے ویسٹ منسٹر ٹیوب سٹیشن پر پوپیز فروخت کر کے کمیوٹرز کو حیرت زدہ کر دیا۔ وزیر اعظم نے ویسٹ منسٹو ٹیوب سٹیشن پر جمعرات کو تقریباً 8بجے متعدد آرمی پرسونل اینڈ سول سروتٹ سٹیفن لی روکس کو رائل برٹش لیجنز( آر بی ایل ایس ) کے سالانہ پوپیز اپیل کیلئے چندہ جمع کرنے کے سلسلے میں جوائن کیا تھا۔ رشی سوناک نے کو پوٹیز سے بھری ہوئی ٹرے اٹھائے دیکھا گیا اور وہ لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس مختصر مصروفیت میں میڈیا کومدعو نہیں کیا گیا تھا۔ آر بی ایل کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم رشی سوناک کیانتہائی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس اپیل کیلئے دل کھول کر اپنا وقت دیا تاکہ صبح کے رش کے اوقات میں ہمارے ساتھ چندہ جمع کر سکیں۔ دوسروں نے بھی وزیراعظم کی موجودگی پر اظہار حیرت کو شیئر کرنے میں دیر نہیں کی۔ ٹوری ایم پی اینڈیو سٹیفنسن نے ٹوئٹ پر شیئر کیا کہ وزیراعظم رشی سوناک کو صبح مجھے اپنے کام کے راستے میں رائل لیجنز کیلئے پوٹیز فروخت کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہ بہت اچھا لگا۔ ایک مسافر نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم رشی سوناک کو ویسٹ منسٹر اسٹیشن پر پوپیز فروخت کرتے دیکھا۔ میں نے فائیور میں ایک خریدا تھا۔ ایک اور نے لکھا کہ میرے والد نے ویسٹ منسٹر سٹیشن پر رشی سوناک سے ملاقات کی جہاں وہ پوپیز فروخت کر رہے تھے۔ آر بی ایل کا مقصد جمعوات کو لندن پوپیز ڈے ایونٹس میں ایک ملین پونڈ جمع کرنا تھا اس سلسلے میں دارالحکومت میں ہونے والے ایونٹ میں آر بی ایل ایبیسیڈر راس کیمپ آئرش گارڈز کے ارکان کے ساتھ ہارس گارڈز پریڈ میں شریک ہیں۔ دریں اثنا ہزاروں آرمی ‘ نیوی اور آر اے ایف پرسونل بھی نیٹ ورک ریل اور ٹرانسپورٹ فار لندن سٹیشنز ‘ دفاتر اور دارالحکومت کی سڑکوں پر پوپیز فروخت کرنے کے سلسلے میں پوپی اپیل کلکٹرز کو جوائن کر رہے ہیں اور عطیات جمع کر رہے ہیں۔ وائس آف ایسٹ اینڈرز سٹار شین رچی کی آواز بھی لندن انڈر گرائونڈ نیٹ ورک میں سنی جائے گی جس میں مسافروں کو ایک ریکارڈ شدہ tannoy انائونسمنٹ میں کمیوٹز کے اپیل میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ آر بی ایل نے گزشتہ ہفتے سالانہ اپیل کا آغاز کیا تھا جس میں ایک بڑی سرخ دیوار کی تنصیب شامل تھی جو کاغذ کے پھویوں کے خراج عقیدت سغیبھری ہوئی تھی اور یہ آرمڈ فورسز کمیونٹی کے لوگوں کی کہانیاں سناتی ہے۔ لوگ وہیب سائٹ df rhvw https://www.britishlegion.org.ukپر حمایت کر کے یا 5 کے چیرٹی پوپی رن میں شرکت کر کے اس اپیل کی سپورٹ کر سکتے ہیں۔

 

Related Articles