وزیراعظم مودی بنگلورو ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل 2 کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد ہوائی اڈے کی گنجائش دوگنی سے زیادہ ہو جائے گی۔تقریباً 5000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹرمینل 2 کے افتتاح کے ساتھ ہی چیک ان اور امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد دوگنی ہو جائے گی۔ اس سے ہوائی اڈے کی سالانہ گنجائش پانچ سے چھ کروڑ مسافروں کی ہو جائے گی، جو اس وقت تقریباً ڈھائی کروڑ مسافر سالانہ ہے۔ٹرمینل 2 کا ڈیزائن سٹی آف گارڈنز، بنگلور کے لیے وقف کیا جائے گا اور مسافروں کو باغیچے میں چہل قدمی جیسا تجربہ ہو گا۔ مسافروں کو دس ہزار مربع میٹر سے زیادہ کی سرسبز و شاداب دیواروں، ہینگنگ گارڈن اور آؤٹ ڈور گارڈن کے درمیان چلنے کا احساس ہوگا۔ یہ باغات دیسی ٹیکنالوجی سے تعمیر کیے گئے ہیں۔کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پورا کیمپس 100 فیصد قابل تجدید توانائی استعمال کرتا ہے اور ٹرمینل 2 بھی اسی اصول پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Related Articles