وزیراعظم اتوار کو دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے دوسہ سیکشن کا افتتاح کریں گے، پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو راجستھان اور پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے اور بنگلورو میں ایرو انڈیا نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے علاوہ کئی شاہراہوں اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم 12 فروری کو، سہ پہر تقریباً 3 بجے، وہ سنگ بنیاد رکھنے اور 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کے لیے دوسہ پہنچیں گے۔اس کے علاوہ 13 فروری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے، وہ بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔نئے ہندوستان میں ترقی ، فروغ اور رابطے کے انجن کے طور پر عمدہ سڑک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر وزیر اعظم کی توجہ کو پورے ملک میں عالمی درجے کے بہت سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کر کے حقیقت کی شکل دی جا رہی ہے۔ اسی طرح کا ایک اہم پروجیکٹ دلی – ممبئی ایکسپریس وے ہے، جس کا پہلا مکمل شدہ سیکشن، دلی – دوسہ – لالسوت، وزیراعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔دلی ممبئی ایکسپریس وے کے 246 کلومیٹر دلی – دوسہ – لالسوٹ سیکشن کو 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سیکشن کے فعال ہونے سے دلی سے جے پور کے سفر کا وقت 5 گھنٹے سے کم ہو کر 3.5 گھنٹے رہ جائے گا اور پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو بڑا فروغ حاصل ہوگا۔دلی ممبئی ایکسپریس وے ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہوگا جس کی لمبائی 1,386 کلومیٹر ہے۔ اس سے دلی اور ممبئی کے درمیان سفر کا فاصلہ 1,424 کلومیٹر سے 1,242 کلومیٹر تک 12 فیصد کم ہو جائے گا اور سفر کا وقت 24 گھنٹے سے 12 گھنٹے تک 50 فیصد تک رہ جائے گا۔ یہ چھ ریاستوں دلی، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گا اور کوٹا، اندور، جے پور، بھوپال، وڈودرا اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑے گا۔ اس ایکسپریس وے سے 93 پی ایم گتی شکتی اکنامک نوڈس، 13 پورٹس، 8 بڑے ہوائی اڈوں اور 8 ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارکس (ایم ایم ایل پی) کے ساتھ ساتھ نئے آنے والے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں جیسے جیور ہوائی اڈے، نوی ممبئی ہوائی اڈے اور جے این پی ٹی بندرگاہ کو بھی فراہم ہوگی ۔ اس ایکس پریس وے سے سبھی متصل علاقوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ لہذا اس سے ملک کی اقتصادی تبدیلی میں ایک بڑا تعاون حاصل ہوگا۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 5940 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیے جانے والے 247 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس میں 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنڈیکوئی سے جے پور تک 67 کلومیٹر طویل چار لین والی اسپر روڈ، کوٹ پتلی سے باراؤڈینیو تک چھ لین والی اسپر روڈ، تقریباً 3775 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور اور لالسوت -کرولی سیکشن کے دو لین پیوڈ شولڈر، تقریباً 150 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم اتوار کو دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے دوسہ سیکشن کا افتتاح کریں گے، پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو راجستھان اور پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے اور بنگلورو میں ایرو انڈیا نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے علاوہ کئی شاہراہوں اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم 12 فروری کو، سہ پہر تقریباً 3 بجے، وہ سنگ بنیاد رکھنے اور 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کے لیے دوسہ پہنچیں گے۔اس کے علاوہ 13 فروری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے، وہ بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔نئے ہندوستان میں ترقی ، فروغ اور رابطے کے انجن کے طور پر عمدہ سڑک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر وزیر اعظم کی توجہ کو پورے ملک میں عالمی درجے کے بہت سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کر کے حقیقت کی شکل دی جا رہی ہے۔ اسی طرح کا ایک اہم پروجیکٹ دلی – ممبئی ایکسپریس وے ہے، جس کا پہلا مکمل شدہ سیکشن، دلی – دوسہ – لالسوت، وزیراعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔دلی ممبئی ایکسپریس وے کے 246 کلومیٹر دلی – دوسہ – لالسوٹ سیکشن کو 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سیکشن کے فعال ہونے سے دلی سے جے پور کے سفر کا وقت 5 گھنٹے سے کم ہو کر 3.5 گھنٹے رہ جائے گا اور پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو بڑا فروغ حاصل ہوگا۔دلی ممبئی ایکسپریس وے ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہوگا جس کی لمبائی 1,386 کلومیٹر ہے۔ اس سے دلی اور ممبئی کے درمیان سفر کا فاصلہ 1,424 کلومیٹر سے 1,242 کلومیٹر تک 12 فیصد کم ہو جائے گا اور سفر کا وقت 24 گھنٹے سے 12 گھنٹے تک 50 فیصد تک رہ جائے گا۔ یہ چھ ریاستوں دلی، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گا اور کوٹا، اندور، جے پور، بھوپال، وڈودرا اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑے گا۔ اس ایکسپریس وے سے 93 پی ایم گتی شکتی اکنامک نوڈس، 13 پورٹس، 8 بڑے ہوائی اڈوں اور 8 ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارکس (ایم ایم ایل پی) کے ساتھ ساتھ نئے آنے والے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں جیسے جیور ہوائی اڈے، نوی ممبئی ہوائی اڈے اور جے این پی ٹی بندرگاہ کو بھی فراہم ہوگی ۔ اس ایکس پریس وے سے سبھی متصل علاقوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ لہذا اس سے ملک کی اقتصادی تبدیلی میں ایک بڑا تعاون حاصل ہوگا۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 5940 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیے جانے والے 247 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس میں 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنڈیکوئی سے جے پور تک 67 کلومیٹر طویل چار لین والی اسپر روڈ، کوٹ پتلی سے باراؤڈینیو تک چھ لین والی اسپر روڈ، تقریباً 3775 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور اور لالسوت -کرولی سیکشن کے دو لین پیوڈ شولڈر، تقریباً 150 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔