وریندر سچدیوا دہلی پردیش بی جے پی کے ورکنگ صدر بنے
نئی دہلی، دسمبر۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے دہلی پردیش بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ریاستی نائب صدر وریندر سچدیوا کو ریاستی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے.بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اتوار کو یہاں کہا کہ پارٹی سربراہ جگت پرکاش نڈا نے مسٹر گپتا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور ریاستی بی جے پی کے نائب صدر وریندر سچدیوا کو ورکنگ ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ 15 سال سے حکومت کرنے والی بی جے پی 103 سیٹوں کے ساتھ اکثریت سے کم رہی، جب کہ دہلی کی حکمران عام آدمی پارٹی 4 دسمبر کو دہلی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں 135 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔