نڈا نے بیلور مٹھ میں پوجا کی

کولکتہ، جون ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعرات کو مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں رام کرشنا مٹھ اور رام کرشن مشن کے عالمی ہیڈکوارٹر بیلور مٹھ کا دورہ کیا اور پوجا کی۔مسٹر نڈا نے 19ویں صدی کے سنیاسی رام کرشنا پرمہنس، ان کی اہلیہ شاردا دیوی اور ان کے شاگرد سوامی وویکانند کی پینٹنگز کے سامنے پرارتھنا کرتے ہوئے وقت گزارا اور بھکشووں سے ملاقات کی۔انہوں نے ریاستی پارٹی کے سربراہ سکانت مجمدار کے ساتھ مندر میں پوجا کرنے سے پہلے بیٹری سے چلنے والی کار میں احاطے کا چکر لگایا۔ سوامی وویکانند کا قائم کردہ رام کرشنا مٹھ اور رام کرشنا مشن دریائے ہگلی کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ مسٹر نڈا منگل کی رات شہر پہنچے اور اگلے سال ہونے والے ریاستی پنچایتی انتخابات سے قبل تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

Related Articles