نڈا دو روزہ دورے پر اتراکھنڈ پہنچے
دہرادون، نومبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا پیر کو دو روزہ دورے پر اتراکھنڈ پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون میں سہستردھارا ہیلی پیڈ پر مسٹر نڈا کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، کابینی وزیر سبودھ انیال، ونشیدھر بھگت، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، بی جے پی کے ریاستی صدر، ایم ایل اے مدن کوشک، ایم ایل اے اور پارٹی عہدیداروں نے بھی پارٹی کے قومی صدر کا خیر مقدم کیا۔مسٹر نڈا یہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد چمولی ضلع کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ وہاں سواد نامی مقام پر شہید سمان یاترا میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ الموڑہ اور رودر پور میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے۔