نوین پٹنائک 77 سال کے ہو ئے
بھونیشور، اکتوبر۔ اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک اتوار کو 77 سال کے ہو گئے۔وزیراعلیٰ دفتر کے ذرائع کے مطابق مسٹر پٹنائک نے اپنی رہائش گاہ پر آکرمبارک باد دینے سے لوگوں کومنع کیا ہے کیونکہ وہ ایک سرمایہ کار میٹنگ میں شرکت کے لئے حیدرآباد جارہے ہیں۔مسٹرپٹنائک نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اڈیشہ کے لوگوں کے پیار، محبت اور آشیرواد کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔16 اکتوبر 1946 کو پیدا ہونے والے مسٹر پٹنائک ریاست کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ کسی بھی ریاست میں سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر 05 مارچ-2000 کواپنا چارج سنبھالا، تب سے وہ یہاں کے وزیر اعلیٰ ہیں۔مشہور لیڈربیجو پٹنائک کے بیٹے نوین پٹنائک اڈیشہ کے 14ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ بی جے ڈی کے صدر ہیں اورتین کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔